کراچی: موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت، نوجوان قتل

کراچی: موبائل چھیننے کے دوران مزاحمت، نوجوان قتل

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر دو بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ لانڈھی کی بابر مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا کاشان نجی کمپنی میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازمت کرتا تھا۔گذشتہ شب علاقے میں بجلی نہیں تھی اور کاشان گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، کاشان نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کاشان کی موت واقع ہوگئی۔اہل محلہ کے مطابق مقتول کاشان دو بہنوں کے اکلوتا بھائی تھا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کاشان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کے بعد جائے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -