بھارت کے اولمپین پہلوان سوشیل کمار قتل کے مقدمہ میں گرفتار
نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے شہرت کی بلند یوں کو چھونے والے پہلوان اور 2 بار اولمپک میڈل جیتنے والے سوشیل کمار کو قتل کے کیس سے تعلق پر گرفتارکرلیاگیا ہے جس کی دہلی پولیس نے تصدیق کردی ہے۔سینئر افسر نیرج ٹھاکر کے مطابق دہلی کے رہائشی کمار کو مغربی دہلی میں مونڈکا گاں سے گرفتار کیاگیا۔اسٹیڈیم میں جھگڑے کے دوران ساتھی پہلوان کی ہلاکت کے بعد پہلوان4 مئی سے مفرور تھا، بچ جانے والے متاثرین میں سے ایک نے ان کا نام حملہ آوروں میں سے ایک کے طور پر لیا تھا۔دہلی پولیس نے اس کی گرفتاری کیلئے معلومات دینے والے کوایک لاکھ بھارتی روپے)تقریبا1ہزار400امریکی ڈالرز(انعام دینے کااعلان کیا تھا۔کمار نے لندن اولمپکس2012میں چاندی کاایک تمغہ اور بیجنگ کھیلوں 2008 میں ایک کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
بھارتی پہلوان