اوکاڑہ میں جائیداد کے تنازع پربیٹے نے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا
اوکاڑہ،گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی (بیورو رپورٹ،نامہ نگاران)نواجون نے جائیداد کی خاطر فائرنگ کرکے اپنے باپ اور سوتیلی ماں کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 48تھری آر کے رہائشی یٰسین کا بیٹا مقصود جائیداد کا حصہ مانگتا تھا جس کی وجہ سے باپ بیٹے کے درمیان کئی بار جھگڑا ہوا۔ بعد ازاں یٰسین نے ارشاد بی بی عرف شادو سے دوسری شادی کر لی تھی۔ گذشتہ روز مقصود نے اپنے باپ سے جائیداد کا حصہ مانگا تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر مقصود نے فائرنگ کرکے اپنے باپ یٰسین اور سوتیلی ماں ارشاد بی بی عرف شادوکو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ماں باپ قتل