اپوزیشن نے قومی مفادات کو بے پناہ زک پہنچائی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

اپوزیشن نے قومی مفادات کو بے پناہ زک پہنچائی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
اپوزیشن نے قومی مفادات کو بے پناہ زک پہنچائی،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے قومی مفادات کو بے پناہ زک پہنچائی ہے۔کورونا او ردیگر ا ہم ایشوز پر اپوزیشن کا منفی کردار کو اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائے گا ۔
نجی ٹی و ی دنیانیوز کے مطابق وزیرا علیٰ عثمان بزدار کا کہناتھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیاہے،ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا،سیاست عوامی خدمت کا نام ہے،نا کہ لوٹ مار اورکرپشن کا،ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوہر موقع پرناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا ہے۔

مزید :

قومی -