سندھ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح آج کیا جائےگا،اسد عمر

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سندھ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پچھلے ماہ کہا تھا پیکج پر کام ایک ماہ کے اندر شروع ہو گا آج وہ وعدہ پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس میں گیس، نادرا سینٹرز اور انٹرنیٹ سکیمیں شامل ہیں۔
آج سندھ میں مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں. وزیراعظم عمران خان نے سندھ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پچھلے ماہ کہا تھا پیکج پر کام ایک ماہ کے اندر شروع ہو گا. آج وہ وعدہ پورا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے. اس میں گیس، نادرا سینٹرز اور انٹرنیٹ سکیمیں شامل ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 24, 2021
علاوہ ازیں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمرکا کہنا تھا کہ گھوٹکی کے وسائل پر سب سے زیادہ حق یہاں کے عوام کا ہے ،سندھ میں پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے کہ کچھ کریں گے نہ کرنے دیں گے،بلاول بھٹو اب بھی کہتے ہیں کہ کام کرنے کے لیے وقت چاہیے ۔