کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک موخر

کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ...
کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا و دیگر پر فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک موخر

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت اسلام آباد نے کڈنی ہلز ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش ہونےکی ہدایت کر دی ۔

سلیم مانڈوی والا اور دیگر عدالت پیش ہوئے جبکہ سلیم مانڈوی والا کے مبینہ فرنٹ مین عبدالقادر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ۔ جج محمد بشیر نے استفسارکیا کہ آج تو فرد مرم عائد ہونی ہے آج تو سب نے حاضر ہونا تھا ۔ جس پر عبدالقادر کے وکیل نے کہا کہ عدالت ملزم پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے ،عبدالقادر کی  11 مئی کو سرجری ہوئی ہے پیش نہیں ہو سکتے ، ڈاکٹر نے ملزم کو ایک ماہ آرام کی ہدایت کی ہے ، آئندہ سماعت پر خود پیش ہو جائیں گے۔ عدالت میں عبدالقادر کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

عدالت نے شریک ملزم عبدالقادر کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، سلیم مانڈوی والا اور دیگر کو بھی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

قومی -