اٹلی میں کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک

اٹلی میں کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک
اٹلی میں کیبل کار گرنے سے 14 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ویب ڈیسک) اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گھنے جنگل میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اسٹریسا موٹیرون کیبل کار تار ٹوٹنے کی وجہ سے حادثے کی شکار ہوئی۔ اس کیبل کار کو 20 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے کنارے تک پہنچنا تھا۔ اس کے درمیان دریائے میگیور بھی آتا ہے لیکن اس سے قبل ہی وہ حادثے کی شکار ہوگئی۔حادثے کے بعد قریبی درخت بھی ٹوٹ گیا اور قریب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پہنچنے میں بہت دیر لگی جس کے بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو ذرائع کو حادثے کے مقام پر پہنچایا گیا۔
اندازہ ہے کہ کیبل کار کے ابتدائی نقطے سے 300 میٹر دوری پر کیبل ٹوٹا اور یوں کار بھی کم از کم 1400 میٹر بلندی سے گری تھی۔ اس کی شدت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ اس سے کئی درخت اور پیڑ ٹوٹ گئے۔