قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے شروع ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے شروع ہوگا
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے شروع ہوگا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا جس کے لئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔اجلا س میں وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے انجینیئرز کو الاو¿نس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے توجہ دلاو¿ نوٹس بھی کارروائی کا حصہ ہوگے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شوکت ترین ٹیکس لاز ترمیمی آرڈیننس 2021 میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کریں گے جبکہ پی اے ایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ بل 2021 منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے توجہ دلاو¿ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کر کےاس کا دائرہ کار وفاقی دارالحکومت تک بڑھانے کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر قانون سازی بھی جاری کردہ ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ 2020 بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔

مزید :

قومی -