لندن میں خطرہ ہے تو نوازشریف پاکستان آئیں اچھی دیکھ بھال کریں گے: اسد عمر

لندن میں خطرہ ہے تو نوازشریف پاکستان آئیں اچھی دیکھ بھال کریں گے: اسد عمر
لندن میں خطرہ ہے تو نوازشریف پاکستان آئیں اچھی دیکھ بھال کریں گے: اسد عمر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سابق وزیراعظم کو لندن میں خطرات کے پیش نظر پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا۔

ان کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ملک ان کا ہے، یہ دھرتی ان کی ہے، حکومت اچھے طریقے سے میاں صاحب کی دیکھ بھال کرے گی اور محفوظ جگہ پررکھے گی، پاکستان میں جیل سب سے محفوظ جگہ ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف کو لندن میں کوئی خطرہ ہے تو مشورہ ہے وہ فوراً پاکستان آجائیں، خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہو نہ جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -