وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھیس بدل کر ڈی سی پشاور آفس کا دورہ، رشوت لیتے کلرک کو پکڑ لیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھیس بدل کر ڈی سی پشاور آفس کا دورہ، رشوت لیتے ...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھیس بدل کر ڈی سی پشاور آفس کا دورہ، رشوت لیتے کلرک کو پکڑ لیا

  

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھیس بدل کرڈپٹی کمشنر پشاور کے ایک کلرک کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ محمود خان بھیس بدل کر عام شہریوں میں  کھڑے ہو گئے اور حالات کا جائزہ لیتے رہے ۔ وزیر اعلیٰ لائسنس برانچ پہنچے جہاں کلرک اور دیگر عملے کو رشوت لیتے پکڑ لیا اور دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔

وزیر اعلیٰ نے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی کا اعلان بھی کردیا۔

محمود خان کا کہناتھاکہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہوکہ غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی ، خود عوام کے درمیان جاکر جائزہ لیتا رہوں گا، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -