شہباز گل کا سندھ حکومت کو ” سوچ کر بولنے “کا مشورہ

شہباز گل کا سندھ حکومت کو ” سوچ کر بولنے “کا مشورہ
شہباز گل کا سندھ حکومت کو ” سوچ کر بولنے “کا مشورہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سندھ حکومت کو ” سوچ کر بولنے“ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال پر ہم صوبائی حکومت کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلی سندھ کے مطابق پورے ملک کے50%سے زیادہ کیسز سندھ سے ہیں-کچھ ہفتے پہلے جب سندھ میں شرح کم تھی اور ملک کے دوسرے حصوں میں کیسز کی شرح زیادہ تھی تواس وقت بلاول اور مراد شاہ صاحب نے صوبائیت کی سیاست کی-آج شرح 50% سے زیادہ ہے تو ہم اپنے سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔سوچ کے بولا کریں۔

مزید :

قومی -