اسحاق ڈار 15 دن کے فارن ریزرو چھوڑ کر گئے، ترسیلات زر رک گئی تھیں ، فرخ حبیب 

اسحاق ڈار 15 دن کے فارن ریزرو چھوڑ کر گئے، ترسیلات زر رک گئی تھیں ، فرخ حبیب 
اسحاق ڈار 15 دن کے فارن ریزرو چھوڑ کر گئے، ترسیلات زر رک گئی تھیں ، فرخ حبیب 

  

اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار گئے تو صرف 15 دن کے فارن ریزرو چھوڑ کر گئے، ایکسپورٹ کم ہو رہی تھیں ، تجارتی خسارہ 40 بلین کا تھا، ترسیلات زر رک گئی تھیں ۔

آج زرمبادلہ کے مجموعی زخائر 23 ارب ڈالرز کی سطح پر پہنچ چکے ہیں 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ آج ملک کی بڑی صنعتوں میں ترقی ہو رہی ہے،ماضی کی طرح مصنوعی ترقی نہیں کی جا رہی ، ہماری  ایکسپورٹ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، سیمنٹ ، گاڑیوں ، ٹریکٹرز ، موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوا، چاول ، مکئی اور گندم کی فصل میں ریکارڈ پیداوار ہوئی کویڈ اور ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود معیشت نے ترقی کی ۔ مہنگائی کے معاملے پر وزیر اعظم کو سخت تکلیف ہے ، کویڈ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے ، ہم اس کو کنٹرول نہیں  کر سکتے ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ جرنلسٹس پروٹیکشن بل صحافیوں کیلئے سنگ میل ہے ، صحافتی برادری کو سرکاری ہاؤسنگ سکیم میں شامل کریں گے ، جرنسلسٹس پروٹیکشن بل میں وزیر اعظم کی خاص ہدایات شامل ہیں ۔صحافتی بل پر شیری مزاری اور فواد چودھری اہم کام کر رہے ہیں ، ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد سے شروع ہو کر پاکستان کے ہر شہر تک لیکر جائیں گے ،صحافیوں کی تربیت ، انشورس بیمہ بھی لازمی ہے ۔  ہر بندے کا اپنا گھر  اسکا خواب ہوتاہے،  اس خواب کو پورا کرنے کیلئے ہمیں آسانیوں پیدا کرنی ہیں ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعطم کا وژن تھا کہ کم آمدنی والے لوگوں کیلئے گھر بنانے ہیں، پریس کلبز کے باہر احتجاج ریکارڈ کرا کر ہم حکومت میں آئے ہیں ، وزیر اعظم کا وژن واضح ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔

مزید :

قومی -