بلاول کے بے مقصد کے بیانات سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی، خرم شیر زمان

بلاول کے بے مقصد کے بیانات سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی، خرم شیر زمان
بلاول کے بے مقصد کے بیانات سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی، خرم شیر زمان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کے بے مقصد کے بیان سے قوم بیوقوف نہیں بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بلاول کے نانا 3 بار والدہ 5 اور والد ایک بار آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔پرچی چیئرمین نے سندھ کے عوام کے استحصال میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، ماضی میں دو سیاسی جماعتوں نے اداروں کو درباری بنایا اور ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کیا،دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کو صرف اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا۔ 

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو نظر انداز کرکے دوبارہ پی ڈی ایم سے اتحاد کرنے جارہی ہے ۔ علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ پھر این آر او کیلئے دربدر پھر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -