خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کورونا ایس او پیز کے تحت کھل گئے
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کورونا ایس او پیز کے تحت کھل گے ہیں ، سیاحوں کو مبارکباد دیتے اور خوش آمدید کہتے ہیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات عالمی سطح پر سیاحوں کیلئے دلچسپی کے حامل ہیں، سیاحوں سے اپیل کرتے ہیں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں ۔