ڈی پی او لودھراں کا تبادلہ لیکن اس میں جہانگیر ترین گروپ کا کیا کردار ہے؟ راجہ ریاض نے حقیقت بتا دی

ڈی پی او لودھراں کا تبادلہ لیکن اس میں جہانگیر ترین گروپ کا کیا کردار ہے؟ ...
ڈی پی او لودھراں کا تبادلہ لیکن اس میں جہانگیر ترین گروپ کا کیا کردار ہے؟ راجہ ریاض نے حقیقت بتا دی
سورس: Twitter/@RajaRiazPTI

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) جہانگیر ترین کے حمایتی گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ڈی پی او لودھراں کی ٹرانسفر میں ہمارا کوئی کردار نہیں، یہ پنجاب حکومت اور پولیس کا اندرونی معاملہ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ ڈی پی او لودھراں کی ٹرانسفر معمول کے مطابق ہوئی ہے، جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے کسی نے ٹرانفسر کے لیے دباؤ نہیں ڈالا ہے،  اگر نیا ڈی پی او لودھراں جونیئر افسر لگایا گیا ہے تو پنجاب پولیس سے پوچھیں۔

راجہ ریاض نے مزید کہا کہ کسی بھی محکمے میں ٹرانسفر پوسٹنگ میرٹ کی بنیاد پر ہی ہونی چاہیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -