پی آئی اے کا کراچی سے سکردو کیلئے پروازوں کا آغاز

پی آئی اے کا کراچی سے سکردو کیلئے پروازوں کا آغاز
پی آئی اے کا کراچی سے سکردو کیلئے پروازوں کا آغاز

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے )کی جانب سے کراچی سے سکردو کی پروازوں کا آغاز کردیاگیا۔پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی سے سکردو پہنچ گئی ۔

نجی ٹی وی اے آروائے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے،کراچی سے سکرود روانہ ہونے والی پہلی ایئر بس 320 میں 178مسافر اور عملے کے 8 افراد شامل تھے۔

چیف ایگزیکٹو پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ادارہ سیاحت کے فروغ میں کرداراداکرتا رہے گا۔

یاد رہے قومی ایئر لائن نے عید کے موقع پر کراچی سے سکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کیا تھا ۔

مزید :

قومی -