آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کا جو حال کیا و ہ کوئی نہیں کرسکا، فواد چوہدری

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کا جو حال کیا و ہ کوئی نہیں کرسکا، فواد چوہدری
آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کا جو حال کیا و ہ کوئی نہیں کرسکا، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی ہے، آصف زرداری نے اس جماعت کا جو حال کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دو سال میں وفاق کی جانب سے سندھ کو ایک ہزار 600ارب روپے منتقل کئے گئے جبکہ پنجاب کو 23ارب سے زائد رقم منتقل ہوئی ہے،اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بھی وفاق نے رقم منتقل کی ۔کراچی کے 4 ہسپتالوں کا سندھ حکومت نے بیڑہ غرق کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اشتہاروں کا خرچہ وفاق سے زیادہ ہے،اگر پیسہ صحیح استعمال ہوگا تو نظر آئے گا،سندھ کو پراونشل فنانشل کمیشن کے تحت خرچ کرنے چاہیے، کراچی کے رہنے والوں پر رقم خرچ کیوں نہیں ہوتی؟سندھ میں افسران میرٹ پر تعینات نہیں ہوتے۔

مزید :

قومی -