سندھ میں کرفیو نہیں لگانا چاہتے ، مرتضیٰ وہاب

سندھ میں کرفیو نہیں لگانا چاہتے ، مرتضیٰ وہاب
سندھ میں کرفیو نہیں لگانا چاہتے ، مرتضیٰ وہاب

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی جانب سے فیصلوں سے آگاہ کیا ہے ، کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرایا جائے تو بھی عوام ناراض ہوتے ہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صرف ایک ماہ میں کورونا کے کیسز ڈبل ہو گئے ، جس کے باعث مزید پابندیاں عائد کی گئی ہیں ،ہم سندھ میں کرفیو نہیں لگانا چاہتے ۔  دکھ اور افسوس ہوتا ہے جب لوگ شٹر بند کر کے اپنا کاروبار چلا رہے ہوں ، آپ چاہتے ہیں کہ پابندیاں نرم ہوں تو ہمارا ساتھ دیں ۔ 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ریسٹورنٹ بند کئے تو مالکان نے کہا کہ ٹیک اوے اور ڈلیوری کی اجازت دے دیں ، حکومت نے سوچا کہ چلیں ان کا بھی چولہا جلنا چاہئے لہذا ٹیک اوے اور ڈلیوری کی اجازت دی گی ۔ حکومت کو شٹر گرانے کا شوق نہیں لیکن میتیں اٹھانے کا بھی نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -