ریلوے پچاس سال بعد منافع بخش ادارہ بن چکا ہے، اعظم سواتی

 ریلوے پچاس سال بعد منافع بخش ادارہ بن چکا ہے، اعظم سواتی
 ریلوے پچاس سال بعد منافع بخش ادارہ بن چکا ہے، اعظم سواتی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے پچاس سال بعد منافع بخش ادارہ بن چکا ہے۔ریلوے ورکرز اور افسران کیلئے رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے اراضی، رائل پام کلب پر قبضہ مافیا کا قبضہ تھا اور پونے دو سال سے رائل پام کی آمدن زیرو تھی لیکن اب اس کا خسارہ منافع میں بدل گیا ہے۔پہلے ایک لاکھ بتیس ہزار لوگوں کو ریلوے سے پینشن ادا ہوتی تھی لیکن اب وزیراعظم اور فنائنس منسٹر نے پینشن کے لئے ایک الگ اکاونٹ مختص کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ریلوے ورکرز اور افسران کیلئے رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -