گوشت کی برآمدات، صدرِ مملکت نے بڑا حکم دے دیا

گوشت کی برآمدات، صدرِ مملکت نے بڑا حکم دے دیا
گوشت کی برآمدات، صدرِ مملکت نے بڑا حکم دے دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکمے گوشت کے برآمد کنندگان کو سہولیات فراہم کریں۔

ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق  ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گوشت کی برآمدات اور پراسیسنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گوشت کی برآمد کے سلسلے میں درپیش مختلف امور اور چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے معاشی ترقی، غذائی تحفظ اور غربت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے، اس شعبے میں زرمبادلہ حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات تیار کرکے برآمدی قیمت میں اضافہ ضروری ہے، متعلقہ محکمے گوشت برآمد کنندگان کو سہولیات دینے اور مشکلات حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حلال فوڈ کے تصدیقی عمل اور قرنطینہ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت گوشت برآمد کنندگان اور پراسیسرز کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

مزید :

قومی -