شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق قومی آل راؤنڈر اور ملتان سلطان کے کھلاڑی شاہد آفریدی انجری کے سبب پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
تفصیلات مطابق شاہد آفرید ی کا چند روز قبل کمر میں درد کی شکایت ہوئی تھی اور چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے انکو مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔انجری کے سبب اب شاہد آفریدی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ملتان سلطان نے شاہد آفریدی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتصدیق کی ہے کہ انجری کے سبب وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا حصہ نہیں ہونگے۔
While training for the remainder of @thePSLt20, I felt lower back pain & had to consult a doctor. Unfortunately I have been advised to rest and can no longer accompany my team @MultanSultans. I am heartbroken ???? as I was practicing and training really hard. pic.twitter.com/OjaHD1w9cg
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 24, 2021