وزیر خزانہ شوکت ترین کے چند دنوں میں کورونا کے ایک درجن سے زائد ٹیسٹ، نتیجہ کیا آیا؟

وزیر خزانہ شوکت ترین کے چند دنوں میں کورونا کے ایک درجن سے زائد ٹیسٹ، نتیجہ ...
وزیر خزانہ شوکت ترین کے چند دنوں میں کورونا کے ایک درجن سے زائد ٹیسٹ، نتیجہ کیا آیا؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کے گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ایک درجن سے زائد بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں لیکن ان کا کورونا منفی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ شوکت ترین بالکل صحت مند ہیں اور اب وہ کل سے  اپنے دفتر سے ہی تمام سرکاری امور نمٹائیں گے۔

کامران خان کے مطابق شوکت ترین ملک کے لئے ایک وسیع پانچ سالہ فنانشل پلان تشکیل دے رہے ہیں جس کے تحت گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ (جی ڈی پی) کی گروتھ سات فیصد حاصل کرنی ہے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں کامران خان نے اہلیانِ کراچی سے اپیل کی کہ وہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے حوالے سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر عمل درآمد کریں کیونکہ گزشتہ کچھ دنوں کے دوران شہر قائد میں کیسز کی تعداد دو گنا ہوچکی ہے۔ اگر شہری پابندیوں پر عمل کریں گے تو ہی کیسز کم ہوں گے اور اگر کیسز کم ہوں گے تو پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -