سندھ حکومت کی نااہلی، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرلی گئی

سندھ حکومت کی نااہلی، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد طلب ...
سندھ حکومت کی نااہلی، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ حکومت نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی مدد طلب کرلی ہے۔
 صوبائی وزیر شبیربجارانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شکار پور میں آپریشن کیلئے رینجرز اور فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔  کشمور اور شکار پور کے عوام ڈاکوؤں سے پریشان ہیں، شکارپور اور کشمور کے اضلاع میں آپریشن  میں فوج اور رینجرز سے مدد لی جائے گی۔ایس ایس پی شکار پور امیرسعود مگسی کی سربراہی میں کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم سردار تيغو خان تیغائی اور اسکے دو بیٹوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم سردار تيغو خان اغوا برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر جرائم کی سرپرستی کرتا تھا۔ملزم سردار تیغو کچے کے ڈاکووُں سے مہینہ بھتہ وصول کرتا ہے، ملزم کو ماضی میں کبھی گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ ملزم تیغو کے خلاف کئی مقدمات سندھ کی مختلف تھانوں میں درج ہیں۔
واضح رہے کہ شکارپورکے قریب کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے دوران تین  پولیس اہلکار شہید اور دو اییس ایچ اوز سمیت چھ  زخمی ہو گئے تھے۔ ڈاکوؤں نے آپریشن کے دوران پولیس کی بکتر بند گاڑی پر راکٹ سے حملہ کیا تو اس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو ئے۔ جن پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے ان کی شناخت منور جتوئی، سعید مہر اور حفیظ مہر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -