پاکستان میں سیاحت کے لیے نئی ایئرلائن متعارف، لائسنس جاری کردیا گیا

پاکستان میں سیاحت کے لیے نئی ایئرلائن متعارف، لائسنس جاری کردیا گیا
پاکستان میں سیاحت کے لیے نئی ایئرلائن متعارف، لائسنس جاری کردیا گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان میں ایک نئی فضائی کمپنی قائم کر دی گئی۔ دی نیشن کے مطابق اس نجی فضائی کمپنی کا نام ’نارتھ ایئر‘ ہے جسے گزشتہ روز ’ٹورزم پروموشن اینڈ ریجنل انٹیگریشن‘ (ٹی پی آر آئی)کی طرف سے لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔نارتھ ایئر ابتدائی طور پراسلام آباد سے گلگت، سکردو، چترال اور گوادر کے لیے پروازیں چلائے گی۔

نارتھ ایئر کا ہیڈ آفس اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پی آئی اے کی طرف سے بھی اسلام آباد سے شمالی علاقہ جات کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی طرف سے ایئربس اے 320ایئرکرافٹ سکردو فلائٹ آپریشن میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد سے سکردو کی اس پرواز کا کرایہ ساڑھے 7ہزار روپے ہے۔پی آئی اے کی طرف سے کراچی سے سکردو کے لیے بھی ہفتے میں دو پروازیں چلانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -