پاکستان امریکہ کو زمینی اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت برقرار رکھے گا، امریکہ میں موجود سفارتی ذرائع نے بڑی بات کہہ دی

پاکستان امریکہ کو زمینی اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت برقرار رکھے گا، ...
پاکستان امریکہ کو زمینی اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت برقرار رکھے گا، امریکہ میں موجود سفارتی ذرائع نے بڑی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو زمینی و فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت برقرار رکھے گا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق سفارتی ذرائع نے یہ بات امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے کے حالیہ بیان کے تناظر میں دی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے ہمیں فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت اور زمینی رسائی دی تاکہ ہم افغانستان میں فوجی موجودگی برقرار رکھ سکیں۔
ڈیوڈ ایف ہیلوے نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ امریکہ، پاکستان سے اپنی بات چیت جاری رکھے گا کیونکہ پاکستان کا افغانستان میں امن کی بحالی میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان نے افغان امن عمل کی حمایت کی اور افغانستان میں ہماری فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت اور زمینی رسائی دی۔ “ واشنگٹن میں موجود سفارتی ذرائع نے ڈیلی ڈان کو بتایا کہ پاکستان نے امریکہ کو افغانستان میں اس کی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے ہمیشہ اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت اور زمینی رسائی دی ہے اور پاکستان آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔