پاکستان اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کی اہم ملاقات

پاکستان اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کی اہم ملاقات
پاکستان اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کی اہم ملاقات

  

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کی جنیوا میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کی یہ پہلی ہائی لیول فیس ٹو فیس ملاقات ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات گزشتہ روز جنیوا میں ہوئی جس میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی معاملات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے معید یوسف اور امریکہ کے جیک سلیوان کی ملاقات کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل خیال کیا جا رہا ہے۔ دونوں ملکوں کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی کہ آخر اتنی اہم ملاقات کیلئے تیسرے ملک کا انتخاب کیوں کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -