اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو نیا سربراہ مل گیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو نیا سربراہ مل گیا
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو نیا سربراہ مل گیا

  

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے ڈیوڈ برنیا کو خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق ڈیوڈ برنیا کا انتخاب موساد کے موجودہ سربراہ اور اٹارنی جنرل کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ برنیا اس وقت موساد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ موساد کے موجودہ سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد یکم جون کو 56 سالہ ڈیوڈ برنیا یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -