بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی
بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خود کشی کرلی

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے ایک 55 سالہ سائنسدان نے مبینہ طور پر نئی دلی کے شاستری بھون  (سول سیکرٹریٹ) کی عمارت سے کود کر خود کشی کرلی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سائنسدان نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والے سائنسدان کی شناخت راکیش ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاستری بھون کی پولیس موقع  پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اتنی سینئر پوسٹ کے اہلکار نے خود کشی کیوں کی ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -