"یہ میری چغلیاں کرتا ہے" نوجوان  نے سبق سکھانے کیلئے دوست کی 7 بھینسیں ہلاک ، 5 کو زخمی کردیا

"یہ میری چغلیاں کرتا ہے" نوجوان  نے سبق سکھانے کیلئے دوست کی 7 بھینسیں ہلاک ، 5 ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں 20 سالہ نوجوان نے معمولی سی بات پر اپنے دوست کی سات بھینسیں ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھانے کے نواحی علاقے بھونڈی میں ارحم مومن نے ایک  فارم ہاؤس بنا رکھا ہے جہاں اس نے 20 بھینسیں رکھی ہوئی ہیں۔ کچھ روز پہلے فارم کے ملازمین صبح کے وقت آئے تو انہوں نے 12 بھینسیں خون میں لت پت دیکھیں، جن میں سے سات ہلاک ہوچکی تھیں جب کہ پانچ بری طرح زخمی تھیں۔ ارحم مومن بھی موقع پر پہنچا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔

پولیس نے تفتیش شروع کی تو 20 سالہ فاضل حسین قریشی پر شک گیا۔ اس سے جب مزید پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ ارحم اس کا دوست ہے لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے اس کی چغلیاں کر رہا ہے اور اس کے بارے میں منفی باتیں پھیلا رہا ہے ، اسی بات کا بدلہ لینے اور اسے سبق سکھانے کیلئے اس نے تیز دھار آلے سے بھینسوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -