(ن) لیگ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی،عمران گورایہ

  (ن) لیگ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی،عمران گورایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ن لیگ پنجاب عمران گورایہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کو عوامی خدمت سے روکنے کی مخالفین کی کوششیں جلد دم توڑ جائیں گی۔  اپنے ایک بیان میں عمران گورایہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کم وسیلہ خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔  وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں کم آمدنی والے افراد کو سہولیات کی فراہمی کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لیے سالانہ دو سو ارب روپے سبسڈی کی فراہمی کا پروگرام وزیراعلی حمزہ شہباز کی عوام دوستی کا مظہر ہے، وزیر اعلی آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ عمران گورایہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کینسر کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کے پروگرام کو بحال کیا جارہا ہے۔

،وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے حکام کو کینسر کے مریضوں  کو  مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لیے اقدامات  کی ہدایت کی ہے،اس حوالے سے ادویات ساز کمپنیوں سے مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔