گلوکارہ نصیبو لعل، چاند ملک کا مشترکہ ویڈیو سونگ”عشق دوبارہ“ مقبول
لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکارہ نصیبو لعل اور گلوکار چاند ملک کا نیا مشترکہ ویڈیو سونگ”عشق دوبارہ“ مقبول ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو کو کاک ٹیل سٹوڈیو یوکے سے ان کے یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا گیاتھا۔اس گانے کا میوزک چاند ملک نے ترتیب دیاتھا اس کی کمپوزیشن اور شاعری بھی چاند ملک کی تھی جبکہ اضافی شاعری میاں محمد بخش کی تھی۔اس گانے کے پروڈیوسر یوسف طلعت CM سٹوڈیو تھے۔
اس کا ویڈیو UAK کی جانب سے بنایا گیا تھا۔ایک ملاقات کے دوران پروڈیوسر یوسف طلعت نے بتایاکہ ان کی یہ نئی پروڈکشن ”عشق دوبارہ“ جسے نصیبولعل اور چاند ملک نے گایا ہے اور یہ نوجوان نسل اور دنیا بھرکے میوزک حلقوں میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہی ہے۔طلعت یوسف کا مذید کہنا تھا کہ کاک ٹیل سٹوڈیو یوکے نے ہمیشہ اچھے میوزک کو تیار اور پرموٹ کیا ہے جس نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی ہے۔اوریوکے میں پاکستانی میوزک اور ٹیلنٹ کو پرموٹ کرتے رہتے ہیں جن کے ایونٹس یوکے اور دیگر ممالک میں منعقد کروائے جاتے ہیں۔
جن میں پاکستان سے آئے ہوئے گلوکار اور آرٹسٹ پرفارم کرتے ہیں۔