تحریک انصاف کے کارکن کے گھر پر  پولیس چھاپہ، چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق

تحریک انصاف کے کارکن کے گھر پر  پولیس چھاپہ، چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں ...
تحریک انصاف کے کارکن کے گھر پر  پولیس چھاپہ، چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق

  

لاہور (ویب ڈیسک) ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر پولیس کاچھاپہ،چھاپے کے دوران ایک گھر کی چھت سے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے کانسٹیبل کمال احمد شہید ہو ئے ، پولیس حکام کاکہناہے کہ ساجد نامی شخص کے گھر کریک ڈاؤن کے دوران چھت سے فائر کیا گیا جو کانسٹیبل کی چھاتی پر لگا ،اہلکار کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، فائرنگ کرنے والےملزم ساجد کو گرفتار کرلیاگیا ہے ، قانون ہاتھ میں لینے اور اہلکار کو شہید کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -