لاہورمیں پولیس اہلکارپرفائرنگ کرکے سُرخ لکیرپار کی گئی ہے،مریم اورنگزیب

لاہورمیں پولیس اہلکارپرفائرنگ کرکے سُرخ لکیرپار کی گئی ہے،مریم اورنگزیب
لاہورمیں پولیس اہلکارپرفائرنگ کرکے سُرخ لکیرپار کی گئی ہے،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہورمیں پولیس اہلکارپرفائرنگ کرکے سُرخ لکیرپار کی گئی ہے،میڈیا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیاشرپسندی،تشدد اوردہشت پھیلانےکی سرگرمیوں کی بائیکاٹ کرے،وزیراعظم معیشت اورعوام کی حفاظت کرنے کےارادے کا اظہارکرچکےہیں،معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانےکاوقت آگیاہے،معیشت کی بحالی اورعوام کےریلیف کےراستے میں سرخ لکیرکھینچ دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کوتباہ کرکےجانےوالوں کومزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،معیشت اورعوام کی حفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا، معیشت جب بھی ٹیک آف کرنےلگتی ہے،عمران خان راستے کی رکاوٹ بنتےہیں،سی پیک آیا،شی جن پنگ نےپاکستان آنے کا اعلان کیاتودھرنےکااعلان ہوگیاتھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج معیشت کی بحالی کاآغازکیاہےکوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی،عوام کوفیصلہ کرناہےکہ فسادٹولےکے ساتھ کھڑاہوناہےیا ملک کی تعمیر کےساتھ، ہراقدام اِن شرپسندوں اورفسادیوں سےعوام کوبچانےکےلیےکیاجارہا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -