شیخ رشید کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ، فیصلہ آج وزارت داخلہ کے اجلاس میں ہوگا

شیخ رشید کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ، فیصلہ آج وزارت داخلہ کے ...
شیخ رشید کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ، فیصلہ آج وزارت داخلہ کے اجلاس میں ہوگا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ہے جس کا فیصلہ آج وزارت داخلہ کے اجلاس میں ہوگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت سے روکنے کیلئے شیخ رشید کو گرفتار یا نظر بند کئے جانے کا امکان ہے ، وزارت داخلہ کے اجلاس میں  شیخ رشیدکےتصادم سےمتعلق بیان کاجائزہ بھی لیاجائےگا۔

خیال رہے کہ  پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت پلان تشکیل دے چکی ہے  جبکہ لاہور کے داخلی و خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں ۔ 

 نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ  راوی پل کو کنٹینرز لگا کر اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے بند کر دیا گیا ہے ۔ ادھر  حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں  اب تک ملک بھر میں سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -