لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت ، فواد چودھری نے بیان جاری کر دیا

لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت ، ...
لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کے گھر پر چھاپے پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت ، فواد چودھری نے بیان جاری کر دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ گھر میں زبردستی داخل ہونے پر پولیس اہلکار پر ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی گئی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں رات گئے1100گھروں پرچھاپےمارے گئے،پولیس بغیروارنٹ گھروں میں داخل ہوئی،لوگوں کوتشدد کانشانہ بنایاگیا،400سےزائد کارکن زیرحراست ہیں، لاہور میں پولیس اہلکار زبردستی گھر میں گھسا جس پر اسے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی گئی ۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ  پولیس نے خواتین کو بھی گرفتارکیا،عورتوں اور بچوں سے بد تمیزی کی گئی ، ایکس سروس مین اورسول اداروں سےریٹائرڈ لوگ پولیس گردی کانشانہ بنے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -