سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا 
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خود کو ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے لہٰذا عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے بتایا گیا کہ رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپا مارا تھا لیکن لال حویلی میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد سے پارٹی رہنماوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -