وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ 

وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ، ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ   دھرنوں سے معیشت خراب اور مزدور متاثر ہوگا ، ایسے ہتھکنڈے  معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں ، ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  امن وامان میں خلل ڈالنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،کسی قسم کےتشددیااشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئےگا،دھرنےسےمتعلق عدالتوں کےفیصلوں پرمن وعن عملدرآمدہوگا۔

اجلاس میں   بتایا گیا کہ  مفادعامہ کیلئےتمام راستےکھلےرکھےجائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -