آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کے اظہار پر پاکستانی آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عسکری شعبے میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید :

قومی -