اسلام آباد ، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد ، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد ، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ کرلیا ، حکومت کی جانب سے اسلام آباد ، پنجاب اور سندھ میں  دفعہ  144 نافذ کر دی گئی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  دو ماہ کیلئے دفعہ  144  نافذ کر دی گئی ہے  جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔ دفعہ 144 کا دائرہ کار  ریڈ زون کے ایک کلو میٹر تک بڑھا دیا گیا ۔ دفعہ 144 کا دائرہ کار مختلف شاہرات تک بڑھایا گیا ، سرینہ چوک ، ڈھوکری چوک پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ تھرڈ ایوینیو ، سرینگر ہائی وے اور مری روڈ کو بلاک کر دیا گیا جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ 

 پنجاب حکومت نے بھی  پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے  صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما  عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   عمران خان نےجس خونی مارچ کاعندیہ دیاتھااس کاپہلاشاخسانہ کل لاہورمیں دیکھا،  ہمیں اطلاعات تھیں یہ اسلحہ لےکراسلام آبادکارخ کررہےہیں، پی ٹی آئی نےہدایات جاری کیں کہ اسلحےسےلیس ہوکرمارچ میں شامل ہوں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ  کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی،  لانگ مارچ کس کیخلاف ہے؟حکومت میں توآپ تھے،کیا لانگ  مارچ اپنےخلاف کرنےجارہےہیں؟،ملک کو تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق آپ نے کیا ، یہ عزت سےاقتدارمیں آئےاورنہ ہی گئے،پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کاہدف انتشارپھیلاناہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان  اناپرست آدمی ہیں، عمران خان چاہتےہیں اقتدارمیں نہیں رہاتوافراتفری پیداکروں، 25 مئی کاانتخاب ملک کونقصان پہنچانےکیلئےکیاگیا، آپ ڈھٹائی کےساتھ انتشارپھیلارہےہیں۔ 

ادھر محکمہ داخلہ سندھ  نے صوبے بھر میں ایک کیلئے دفعہ  144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت  سندھ بھر میں جلسے، جلوس ،ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔ محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -