"  ڈٹ جائیں ،بندوقوں سے پنجابی ڈر جائے گا یہ بزدلوں کا خیال ہے" پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کیلئے پیغام جاری کردیئے

"  ڈٹ جائیں ،بندوقوں سے پنجابی ڈر جائے گا یہ بزدلوں کا خیال ہے" پی ٹی آئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنماوں شہباز گل، فواد چوہدری اور فردوس عاشق عوان  نے  پنجاب سے پارٹی ورکرز کے لیے پیغام جاری کردیا اور کہا کہ "  ڈٹ جائیں ،بندوقوں سے پنجابی ڈر جائے گا یہ بزدلوں کا خیال ہے، آپ کے  کپتان کو کوئی ہرا نہیں سکتا"۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کے غلاموں نے پنجاب کی دھرتی کی غیرت اور آزادی کی خواہش کو ایک بار پھر سے دبانے کی کوشش کی،پنجاب کے شہری ڈٹ جائیں۔آپکے کپتان کو اور آپکے آزادی کے جذبے کو نہ پہلے انگریز سرکار ہرا سکی تھی،نہ آج میر جعفر میر صادق ہرا سکیں گے۔ ہر پنجابی پر فرض ہے اپنی غیرت پر ڈٹ جانا۔

 پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پنجابیو ڈٹ جاؤ !اس حکومت کو پتہ نہیں کوئی ماں کالال پنجاب کےجذبوں کو نہیں دبا سکا،  پنجابیوں کےجذبے 5 دریاؤں کی ٹھاٹھیں مارتے، موجوں سےپانی لے کرجوان ہوئے ہیں۔ بزدلوں کا خیال ہے بندوقوں سے پنجابی ڈر جائیگا اس غلطی کی بڑی قیمت دینا ہو گی ۔

فردوس عاشق عوان نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عوام کا سمندر نکل رہا ,بزدل حکومت کس کس کو گرفتار کرے گی۔انکو معلوم ہوگیا ہے کہ بڑی تعداد میں عوام کل اسلام آباد کا رخ کرے گی اس لیے یہ گھبراہٹ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں مگر امپورٹڈ حکومت کل دیکھے گی ,لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔