وزیر داخلہ رانا ثناء نے لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا ذمہ دار عمران خان اور شیخ رشید کو قرار دیدیا

وزیر داخلہ رانا ثناء نے لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا ذمہ دار ...
وزیر داخلہ رانا ثناء نے لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا ذمہ دار عمران خان اور شیخ رشید کو قرار دیدیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاکت کا ذمہ دار عمران خان اور شیخ رشید کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ   عمران خان دہشتگرد ہے ، کمال احمد کے  قاتل عمران خان اور شیخ رشید ہیں ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق   رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنہوں نے اعلانات کئے کہ "خونی مارچ ہوگا" ان سے حساب لیں گے ،  پولیس پر فائرنگ ثابت کرتی ہے کہ یہ سیاسی سرگرمی نہیں ، یہ پر امن مارچ  نہیں چاہتے ، گالیاں دینے والوں نے گولیاں برسانا شروع کر دی ہیں ، قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے قانون جواب لے گا، مارچ کی آڑ میں  خانہ جنگی کی سازش کر رہے ہیں ، اہلکار کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔

 وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  ملک میں خانہ جنگی ، فساد اور انتشار کو قانون کے ذریعے روکیں گے ۔ وزیر داخلہ نے شہید کے اہلخانہ کیلئے  پیکیج دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ شہید اہلکار کے اہلخانہ کی کفالت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری حکومت لے گی ، شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -