پولیس کا چھاپہ لیکن اس دوران میاں محمود الرشید کہاں چھپے رہے؟ دلچسپ انکشاف

پولیس کا چھاپہ لیکن اس دوران میاں محمود الرشید کہاں چھپے رہے؟ دلچسپ انکشاف
پولیس کا چھاپہ لیکن اس دوران میاں محمود الرشید کہاں چھپے رہے؟ دلچسپ انکشاف
سورس: Screengrab

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے بتایا کہ چھاپے کے دوران وہ گھر کے سٹور  میں آدھا گھنٹہ چھپے رہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر مبینہ طورپر چھاپے مار رہی ہے۔

اس حوالے سے  میاں محمود الرشید نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ کے حوالے سے لاہور سے روانگی کیلئے حماد اظہر کے گھر فائنل میٹنگ تھی، میٹنگ میں پارٹی کی لاہور کی لیڈرشپ اکھٹی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران چوکیدار نے شور مچا دیا کہ پولیس آگئی، تو میں گھر کے سٹورمیں ایک باکس کے نیچے چھپ کر آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔

دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل نے بتایا کہ میرے گھرپر 15 پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔ سعدیہ سہیل کاکہنا تھا کہ پولیس والوں نے کوئی وارنٹ نہیں دکھائے، گھر کی تلاشی لی اورجاتے ہوئے اہلکار میری سرکاری گاڑی بھی لے گئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -