’جس بڑے پہلوان کو مقابلے پرلانا ہے ،لے آؤ‘، راجہ ریاض نے مونس الٰہی کا چیلنج قبول کرلیا

’جس بڑے پہلوان کو مقابلے پرلانا ہے ،لے آؤ‘، راجہ ریاض نے مونس الٰہی کا ...
’جس بڑے پہلوان کو مقابلے پرلانا ہے ،لے آؤ‘، راجہ ریاض نے مونس الٰہی کا چیلنج قبول کرلیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے  راجہ ریاض کو چیلنج کیا ہےکہ وہ مستعفی ہوں اور پھرکسی بھی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر اسمبلی میں آجائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن جیت کر اسمبلی میں آجائیں تو میں عمران خان کی منت سماجت کرلوں گا کہ راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنادیں۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مونس الٰہی کا چیلنج قبول کرلیا اور کہاکہ یہ لوگ بڑے سے بڑے پہلوان کو میرے کے مقابلے پر لے آئیں، فیصل آباد سے ہی الیکشن لڑوں گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -