ٹائیگر شیروف پاکستانی 10 سالہ بریک ڈانسر سے ملنے کے خواہش مند

ٹائیگر شیروف پاکستانی 10 سالہ بریک ڈانسر سے ملنے کے خواہش مند
 ٹائیگر شیروف پاکستانی 10 سالہ بریک ڈانسر سے ملنے کے خواہش مند

  

بھارت(ویب ڈیسک) بالی ووڈ ڈانسر اور ایکشن ہیرو ٹائیگر شیروف اپنے پاکستانی سپر فین سے پوری طرح متاثر ہیں جو ٹائیگر شیروف کے ڈانس کی نقل کو کمال تک پہنچا سکتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کسی دن ان سے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پاکستانی 10 سالہ بریک ڈانسنگ سنسنیشن جس کا تعلق بلوچستان سے ہے "ہیروپنتی سٹار" سمیت بہت سے لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔جس پر بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "امید ہے کسی دن اس سے ملوں گا"۔

 اس کی اصل ٹویٹ میں لکھا تھا، "سبحان سہیل سے ملو۔ اس کی عمر 10سال ہے اور وہ پاکستان کے جنوب مغرب میں بلوچستان کے تربت کے قریب ایک غریب گاؤں میں بریک ڈانسر ہے۔ اس کا خواب ٹائیگر شیروف جیسا بننا ہے۔ یہاں امید ہے کہ یہ چھوٹا لڑکا وہاں پہنچنے تک ناچتا رہے گا۔" 

واضح رہے کہ سبحان کے سکول ٹیچر امول ساکن بلوچ نے 10 سالہ ڈانسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو بالآخر بلوچستان میں وائرل ہو گئی۔"عرب نیوز" کے مطابق نوجوان ڈانسر، جس نے کبھی پیشہ وارانہ تربیت حاصل نہیں کی، ابتدا ءمیں مائیکل جیکسن سے متاثر ہوا تھا ،اس نے کہا، "میں نے اپنی والدہ کے سیل فون پر ویڈیوز دیکھ کر بریک ڈانس کرنا سیکھا۔ میں 6سال کا تھا اور ڈانس کی کلاس لیے بغیر اپنے گھر پر پریکٹس کرنا شروع کر دیا تھا۔

مزید :

تفریح -