ویوو کا نیا فلیگ شپ فون X80اب پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ،  انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھا دی

ویوو کا نیا فلیگ شپ فون X80اب پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ،  انڈسٹری میں ...
ویوو کا نیا فلیگ شپ فون X80اب پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ،  انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) سمارٹ فون کی عالمی انڈسٹری میں صف اوّل کی کمپنی ویوو نے حال ہی میں ویوو X80کے نام سے اپنا نیا فلیگ شپ سمارٹ فون متعارف کروایا ہے جواب 24 مئی 2022 سے پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کے لیے  دستیا ب ہے۔ ویوو کی مشہور زما نہ Xسیریز میں یہ نیا اضافہ اس سیریز کی کامیابی کا تسلسل ہے اور ویوو اور ZEISSکے اشتر اک سے تیار کی گئی ہے۔ 
فوٹوگرافی کی بہترین صلاحیتوں اور انقلاب آفریں امیجنگ ٹیکنالوجی کی بدولت ویوو Xسیریز کے تمام سمارٹ فونز نے صارفین میں برق رفتاری سے  مقبولیت حا صل کی ہے اورابZEISS کے اشتراک سے تیار کردہ   بہترین کارکر دگی اور دلکش ڈیزائن کا حامل  X80سمارٹ فون انڈسٹری میں ایک اہم اضا فہ ہے۔ X80کو 50MP Ultra-Sensing Sensor کیمرہ کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے فوٹو گرافرز کم ترین روشنی میں بھی حیران کن تصاویر بنا سکتے ہیں۔ اس کے کیمرہ کو vivo V1+ chip اور ZEISS T* Coatingسے آراستہ کیا گیا ہے جو روشنی کے انعکاس کو کم سے کم کرتی ہے اور اس کی بدولت  صارفین بہتر ین رنگوں میں حقیقت کے قریب ترتصا ویر کھینچ سکتے ہیں۔ دوسری جانب  vivo V1+ chip کا تعلق ڈیوائس کی امیجنگ، ڈسپلے اور گرا فکس کے بہترین معیار سے ہے۔ 
ویڈیو گرافرز کے لیے اس ڈیو ائس میں ZEISS Professional Video  کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس میں ZEISS کے نئے Cinematic Video Bokeh اور  AI Video Enhancement موڈز موجود ہے۔  ZEISS Cinematic Style Bokeh  مو ڈ ZEISS کے فلم لینزز کے ساتھ آتا ہے اور اس کی مدد سے  ویڈیو اور تصا ویر میں oval flares تخلیق کرکے انہیں مزید پیشہ ورانہ اور دلکش صورت دی جا سکتی ہے۔ جبکہ  AI Video Enhancement  ایک ایسا فیچر ہے جو سین کی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہو ئے بدلتے سینز کی بہترین اور ہموار ریکارڈنگ کو ممکن بنا تا ہے۔ اس کی بدولت انتہائی کم روشنی میں بھی کیمرہ حقیقی منظر کے مطابق خو د کو ڈھال سکتا ہے۔ 
X80میں موجود کیمرہ کےبے مثال فیچرز اور صلاحیتیں ویوو کی سالہا سال پر مبنی تحقیق اور آپٹکس اور آپٹو الیکٹر انکس کے شعبہ میں عالمی لیڈ رZEISSکے اشتراک کا شاہکار ہیں۔ ZEISS سٹائل پوٹریٹ ایک ایسا فیچر ہے جو پوٹریٹ بنانے کے تجربہ کو مزید مسحور کن بنا دیتا ہے جبکہ اس میں موجو د  Super Night Portrait  ایک ایسا فیچر ہے جو کم ترین روشنی میں بھی پس منظر پر بلینڈ ہوتے bokeh کے ساتھ بہترین پوٹریٹ بنا نے کی صلا حیت رکھتا ہے۔ کم رو شنی میں بے مثل کارکردگی دکھا نے کی یہ صلا حیت ZEISS کے  Superb Night کیمرہ کا نتیجہ ہے جو اندھیرے اور کم روشنی والے حالات میں اعلیٰ معیا ر کی تصو یر کشی کے حوا لے سے اپنی مثال آپ ہے۔ 
ویو و ایک ایسا برا نڈ ہے جس کی پہچان اس کا دلکش ڈیزائن ہے اورپرا ڈکٹس کے دیدہ زیب ڈیزائنز اور سحرانگیز دلکشی کے حوالے سے ویوو اپنا ثانی نہیں رکھتا۔فلیگ شپ سمارٹ فون ہونے کی حیثیت سے X80 نے بھی اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔ Cloud Window 2.0  اپنی طرز کا منفرد کیمرہ سسٹم ہے جس میں مربع پلیٹ پر گول کیمر ہ کو بیلنس کیا گیاہے جس نے اس کے ڈیزائن کی خوبصورتی کوبے مثال بنا دیا ہے۔ اس کا بیک کور  Fluorite AG Glass  سے تیا ر کیا گیا ہے جو بذات خو د آرٹ کا دلکش نمونہ ہے جس پر انگلیوں کے نشانا ت نہیں ٹھہرتے اور اس نے صا رفین کے لیے موبائل پر گرفت کے تجربے کو خوش کن بنا دیا ہے۔
ویوو X80دو دیدہ زیب رنگوں  کوسمک بلیک اور اربن بلیومیں دستیاب ہے۔کوسمک بلیک کا تصور کا ئنا ت کی پر شکوہ وسعت اور فطرتی شان و شو کت سے اخذ کیا گیا ہے جو رات کو دکھا ئی دینے والے گہرے تاریک آسمان کی علامت ہے۔جبکہ Urban Blue کوسورج سے روشن جزیرے پرطلوع ہوئے خوبصورت دن کے تصور کو مدنظر رکھ کرڈیزا ئن کیا گیا۔
قیمت اور دستیابی : 
ویوو کا نیا X80 اب پاکستان بھر میں 159,999 روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ ویوو  X80  کی  خریداری  پر صارفین کو X Care Services  بھی ملیں گی، جس میں صارفین کو وی آئی پی سہولیات ہر وقت دستیاب ہونگی۔
 ویوو X80 کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویووX80  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا  4G سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ماہ ، چھ ما ہ کے لیے) بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 
فون کی مکمل معلومات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیںhttps://www.vivo.com/pk/products/x80