فون بوتھ دور ختم .... نیویارک میں آخری  پے فون بوتھ کو کرین کے ذریعے ہٹا دیا گیا

فون بوتھ دور ختم .... نیویارک میں آخری  پے فون بوتھ کو کرین کے ذریعے ہٹا دیا گیا
 فون بوتھ دور ختم .... نیویارک میں آخری  پے فون بوتھ کو کرین کے ذریعے ہٹا دیا گیا

  

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے) گڈ بائے! پے فون بوتھ دور کا خاتمہ، نیویارک سٹی سے آخری ورکنگ پبلک پے فون بوتھ کو گزشتہ روز آخری کال کے بعد فٹ پاتھ سے کرین کے ذریعے ہٹا دیا گیا. اس بات کی نشان دہی کرتے ہوئے سٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اب "پے فون دور کا خاتمہ ہو گیا". نیویارک سٹی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر میتھیو فریزر، مین ہٹن بورو کے صدر مارک لیون اور کونسل ممبر گیل بریور سمیت کئی اہلکار پے فون بوتھ ہٹائے جانے کے موقع پر موجود تھے. 

پبلک پے فون کئی دہائیوں سے نیویارک شہر کی سڑکوں پر ہر جگہ موجود تھے، لیکن موبائل فون اور "لنک نیویارک سٹی" فونز کی آمد کے بعد سے بوتھ والے فون ختم ہونا شروع ہو گئے. صرف 8 سال پہلے شہر بھر میں تقریباً 8,400 پے فون موجود تھے. سٹی آفس آف ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کے مطابق نیویارک سٹی نے 2015ء میں پے فونز کو ہٹانا شروع کیا تھا. اب سٹی کی پانچ بورو میں"لنک این وائی سی" کیوسک ہزاروں کی تعداد میں ہیں.

مزید :

بین الاقوامی -