وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا 

 وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا 
 وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیونیوز"نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ریڈ زون کی تمام سیکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کے تحت وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعظم آفس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ  کے باہرفوج تعینات ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ 1کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس تحت پنجاب سے اسلام آبا دجانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -