کانزمیں پاکستانی فلم" جوائے لینڈ "کو بھرپور پذیرائی‘ شرکاءکے دل جیت لئے

کانز (آئی این پی) فرانس میں دنیا کے قدیم ترین فلمی میلے کانز میں پاکستانی فلم "جوائے لینڈ" کو بھرپور پذیرائی‘ شرکا کے دل جیت لیے۔ دنیا کے قدیم ترین اور معتبرسمجھے جانے والے کانز فلم فیسٹول میں فیچرز فلموں کی کیٹیگری صرف 14 فلموں تک محدود ہوتی ہے جن میں "جوائے لینڈ" کا انتخاب اس لحاظ سے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے کہ یہ کانزمیں میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فیچرفلم ہے۔
View this post on Instagram
آرٹسٹ سنیل شنکرنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکی جس میں فلم کی سکریننگ کے بعد کھڑے ہوکرتالیاں بجائی گئیں، ویڈیومیں صائم صادق کو اس اہم کامیابی پرجذباتی کیفیت میں دیکھاجاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
فلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثنا جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی ،راستی فاروق سمیت دیگرشامل ہیں، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستانی پرچم کی کانز میں نمائندگی کو ایک خواب پورا ہونے کے مترادف قراردیا۔
View this post on Instagram