لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلا ف پولیس چھاپے کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کے کتنے بچے ہیں ؟ تفصیلات جاری

لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلا ف پولیس چھاپے کے دوران شہید ہونے والے ...
لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلا ف پولیس چھاپے کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کے کتنے بچے ہیں ؟ تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس چھاپے کے دوران کانسٹیبل کمال احمد گولی لگنے سے شہید ہو گیاہے ، اس موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے اہلکار کے بچوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شہید کانسٹیبل کمال کی فیملی کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” شہید کانسٹیبل کمال احمد کے 5 کم سن بچے ہیں۔ جن میں بڑی بیٹی کی عمر 11 سال جبکہ چھوٹا بیٹا صرف 8 ماہ کا ہے۔ پنجاب پولیس مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہداءکی فیملیز کے ساتھ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔“


سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ” سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ پر قربان ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے والے مبینہ ملزمان کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔“

 لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ن میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف پولیس چھاپے کے دوران کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا، پولیس نے شہید کانسٹیبل پر فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے فارنزک کے بعد پتہ چلے گا گولی کس نے چلائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ساجد نامی پی ٹی آئی کارکن کے گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

قومی -