اورینٹل کالج اولڈ کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور  میں طاہر انوار پاشا کے سفر نامہ "ایورسٹ کی سر زمین ۔سفر نامہ نیپال" کی تقریب رونمائی 

اورینٹل کالج اولڈ کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور  میں طاہر انوار پاشا کے سفر ...
 اورینٹل کالج اولڈ کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور  میں طاہر انوار پاشا کے سفر نامہ

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سفر نامہ نگار طاہر انور پاشا کے چوتھے سفر نامے "ایورسٹ کی سر زمین ۔ سفر نامہ نیپال" کی تقریب رونمائی  اورینٹل کالج اولڈ کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور  میں ہوئی۔

تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کی ۔ طاہر انوار پاشا نے سفر نامے سے متعلق بتایا کہ  سفر نامے میں خاموش پیغام دیے جو میاں بیوی کے درمیان تعلق کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے ،بیگم کے ساتھ نا صرف اچھا سفر کیا جا سکتا بلکہ ایک کامیاب سفر نامہ بھی لکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں  سملی اعوان ، حسین احمد شیرازی ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر ، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ورک  ، کارٹونسٹ جاوید اقبال ، شاہد ظہیر سید ، ڈاکٹر عائشہ عظیم ، ناصر محمود ملک ، ڈائریکٹر الحمرا ذولفقار علی زلفی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت  کی ۔

مزید :

ادب وثقافت -